اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کے مطابق مایکل مان نے ایران اورپانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں گذشتہ دو روز کے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس نومبر تک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مایکل مان نے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے ماہرین مذاکرات جاری رکھنے کئے لئے ایک بار پھر ملاقات کریں گے۔ قابل ذکر ہے ایران کی مذاکرات کار ٹیم کے ماہرین نے مذاکرات کے کئي دور کئے ہیں جبکہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ اور کیتھرین ایشٹن کے ساتھ تین مرتبہ مذاکرات کئے۔ایرانی ٹیم مذاکرات کے اختتام کے بعد تہران آگئي ہے۔ ڈاکٹر ظریف نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران اور پورت و امریکہ کے سینئر سفارتکاروں کے مذاکرات تین سے چار ہتفے بعد ہونگے جبکہ آئندہ ہفتے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین کے مذاکرات ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲